ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا پرشانت کشور نے ایک بیان دے کر بی جے پی لیڈروں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا؟

کیا پرشانت کشور نے ایک بیان دے کر بی جے پی لیڈروں کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا؟

Tue, 31 Dec 2019 10:44:09    S.O. News Service

پٹنہ ،31/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جنتا دل یونائٹیڈ کے لیڈر اور پالیسی ساز پرشانت کشور نے اپنے ایک بیان سے بہار این ڈی اے میں سیاسی بیان بازی کا دور شروع کر دیا ہے- پرشانت کشور نے پٹنہ میں کہا کہ اگلے سال ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے جنتا دل یونائٹیڈ کو 2009 لوک سبھا اور 2010 اسمبلی انتخابات جیسی بڑے بھائی کی طرح زیادہ سیٹیں چاہئے-یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ پرشانت کشور کے اس بیان کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رضامندی ہے یا نہیں -حالانکہ جے ڈی یو لیڈروں کا کہنا ہے کہ جو پرشانت کشور بول رہے ہیں وہی نتیش کمار کی بھی سوچ ہے-لیکن پرشانت کشور کے اس بیان سے بہار بی جے پی کے لیڈر اس سے بوکھلا گئے ہیں -بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال کا کہنا ہے کہ جنتا دل یونائٹیڈ کو بتائیں گے کہ پرشانت کشور کا بیان کیا پارٹی کا سرکاری بیان ہے-سنجے کے مطابق سیٹوں کی تقسیم پارٹیوں کی اعلی قیادت کرتی ہے اور جب اتحاد ہے تو جماعتوں کی قیادت یہ مناسب وقت پر فیصلہ کر لے گی-لیکن بہار بی جے پی کے رہنما کہتے ہیں کہ جیسا لوک سبھا انتخابات میں ہوا کہ جنتا دل یونائٹیڈ کے دو رہنما رہنے کے باوجود بی جے پی کی مرکزی قیادت نے نتیش کمار کا احترام رکھتے ہوئے برابری کے سیٹوں پر انتخاب لڑا-لہٰذااسمبلی میں جنتا دل یونائٹیڈ سے کم سیٹ رہنے کے بعد ہماری امید ہے کہ نتیش کمار کے اس جذبات کی قدر کریں گے-لیکن جنتا دل یونائٹیڈ کے لیڈر کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہماری پارٹی بی جے پی اور لوک جن شکتی کے ساتھ ہی اسمبلی انتخابات میں جائے گی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے نتیش کمار کے نام پر مہر لگا دی ہے-لیکن جنتا دل یونائٹیڈ کا تجربہ رہا ہے کہ وہ چاہے آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ہو یا بی جے پی کے ساتھ، کور ووٹ ٹرانسفر ہوجاتا ہے اور ان کا تمام سیٹوں پر ووٹ ٹرانسفر نہ ہونے سے ہمارے اسٹرائک ریٹ پر اس کا اثر پڑتا ہے جس کا نتیجے پر صاف اثر دیکھا جا سکتا ہے-فی الحال بی جے پی کے لیڈر بھی مان کر چل رہے ہیں کہ جھارکھنڈ کے انتخابات کے نتائج اور دہلی میں اروند کجریوال کو لے کر بنے ماحول کو دیکھتے ہوئے پارٹی کی مرکزی قیادت نتیش کمار کے زیادہ سیٹوں کی مانگ کو شاید نظرانداز نہیں کرے گی-لیکن مصیبت یہ ہے کہ پرشانت کشور نے اس طرح کا مطالبہ کرکے جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈروں کی بھی مشکلیں بڑھا دی ہیں کیونکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ انہیں زیادہ سیٹیں نہیں چاہئیں -


Share: